پاکستانی ڈاکٹرز کا ایل او سی کے قریب ہسپتال بنانے کا اعلان

  پاکستانی ڈاکٹرز کا ایل او سی کے قریب ہسپتال بنانے کا اعلان

لاہور (آ ئی این پی) پاکستانی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اکرم نے ایل او سی کے قریب ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، گولہ باری سے لوگوں کو نقصان ہورہا ہے، ایل او سی پرزخمی ہونے والوں کے لئے  ہسپتال کی بہت ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈاکٹرز کے وفد نے آزادکشمیر میں ایل او سی پر دورے کے بعد بڑا فیصلہ کیا،جاوید اکرم نے کہا ایل او سی کے قریب فوج کے تعاون سے ہسپتال بنانے جا رہے ہیں، مستقبل میں بہت کشمیریوں کی بڑی تعداد آزاد کشمیر آنے والی ہے،انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، گولہ باری سیلوگوں کونقصان ہورہا ہے، ایل او سی پرزخمی ہونیوالوں کیلئے  ہسپتال کی بہت ضرورت ہے،  ہسپتال میں 11،11ڈاکٹرز پر مشتمل 3شفٹیں بنائی جائیں گی۔پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ ایل اوسی پرایک چھوٹا سا  ہسپتال ہے جوکہ انتہائی نہ کافی ہے،  ہسپتال میں سرجری، آپریشنز سمیت دیگر بڑی سہولتیں موجودہونگی، ایل او سی کے قریب  ہسپتال بنانے کے لیے جگہ دیکھ آئے ہیں۔

 ہسپتال کا اعلان

مزید : صفحہ آخر


loading...