مقبوضہ کشمیر صورتحال پرسپیکر اسد قیصر کے ہمراہ پارلیمانی وفد امریکہ جائیگا

  مقبوضہ کشمیر صورتحال پرسپیکر اسد قیصر کے ہمراہ پارلیمانی وفد امریکہ ...

اسلام آباد(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر سپیکر اسد قیصر کی زیر قیادت پارلیمانی وفد آئندہ ماہ امریکہ جائیگا۔وفد دونوں امریکی ایوانوں کا دورہ کرکے ارکان کانگرس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم سے آگاہ کریگا،اسپیکر قومی اسمبلی  اکتوبر میں ترکی میں ہونے والی اسپیکر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر پارلیمانی سفارتکاری کو مزید تیز کرنے اور امریکی کانگرس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ پارلیمانی وفد لے کر امریکہ جاوں گا۔ وفد دونوں امریکی ایوانوں کا دورہ کرکے ارکان کانگرس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم سے آگاہ کریگا۔ 

اسد قیصر ٹویٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...