قرضوں کی انکوائری،خصوصی کمیشن کا عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینکوں سے رابطہ

قرضوں کی انکوائری،خصوصی کمیشن کا عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینکوں سے رابطہ

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی اور (ن)لیگی دور میں لئے گئے 24 ہزار ارب روپے کے قرضوں کی تحقیقات کیلئے خصوصی انکوائری کمیشن نے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق میگا منصوبوں کیلئے دئیے گئے قرضوں کی شرائط سے متعلق اضافی معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ انفراسٹرکچر، مواصلات کے شعبے میں قرضوں کا فرانزک آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی بین الاقوامی آڈٹ فرمز سے بھی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن توازن ادائیگی کے مقاصد کیلئے لیئے گئے قرضوں کی تحقیقات نہیں کرے گا۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کا زیادہ فوکس ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹ کیلئے لیئے گئے قرضے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے، اسٹیل مل سمیت دیگر سرکاری اداروں کیلئے لیئے گے قرضوں کی تحقیقات بھی ہوگی۔ذرائع کے مطابق توانائی منصوبوں کیلئے کن شرائط پر قرضہ لیا گیا، خصوصی کمیشن تحقیقات کریگا۔ ذرائع نے بتایاکہ کمیشن چھ ماہ میں تحقیقات مکمل کرے گا۔

بینکوں سے رابطہ

مزید : صفحہ آخر


loading...