کار ڈیلرز فیڈریشن کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا اعلان 

    کار ڈیلرز فیڈریشن کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) کار ڈیلرز فیڈریشن نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف مال روڈ پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔کارڈیلرزفیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے نمائندے کار ڈیلرز کے مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں، تین ماہ قبل وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے وعدہ کیا لیکن اسے پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہرکے شو روم بند کر کے گاڑیاں کھڑی کرکے گورنر ہاؤس کاگھیراؤ کریں گے اوراس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک مسائل حل نہیں ہونگے۔انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈکے چیئرمین چوہدری ادریس نے کہا ہے کہ 21ستمبر کو مولاناشوکت علی روڈپر کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں ہڑتال اور احتجاج کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے کیونکہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث کاروبار تباہ ہوچکا ہے۔
 احتجاج کا اعلان

مزید :

صفحہ آخر -