صلاح الدین ہلاکت کیس کی تفتیش ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید کے سپرد
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس کی حراست میں ہلاک ہونیوالے ملزم صلاح الدین کے مقدمہ کی تفتیش ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ذوالفقار حمید کے سپرد کرد گئی۔ ذوالفقار حمید معاونت کیلئے اپنی مرضی کا پولیس آفیسر بھی مقرر کر سکتے ہیں۔ تفتیش کی تبدیلی کے بعد صلاح الدین کے اہلخانہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے اور ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا۔مقتول کے والد اور بھائی سمیت دیگر افراد نے بیان قلمبند کروائے۔اس موقع پر مقتول کے والد افضال کا کہنا تھا کہ تھانے کے رویہ سے مطمئن نہیں جس پر ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی جانب سے اہلخانہ کو یقین دہانی کروائی گئی کہ تفتیشی ٹیم مکمل انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔بھائی ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ غسل کے وقت موبائل سے تصاویر بنائی گئی تھیں۔تفتیشی افسر کے مطابق بھائی ظہیر الدین کے موبائل کو فرانزاک کے لیے بھیج دیا گیا۔موبائل فون میں موجود تصاویر کے ذریعے تشدد کی جانچ کی جائے گی۔تفتیشی ٹیم صلاح الدین کیس کی چھان بین کے لیے رحیم یار خان جائے گی۔
ہلاکت کیس