سپر ایشیاء سٹی ساہیوال کی جانب سے شہریوں کے اعزاز میں پُر تکلف ظہرانہ

  سپر ایشیاء سٹی ساہیوال کی جانب سے شہریوں کے اعزاز میں پُر تکلف ظہرانہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سپر ایشیاء سٹی ساہیوال کی جانب سے معزز شہریوں کے اعزاز میں ایک پُر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) حشمت علی خان،چیئرمین آئی بی ایل میجر(ر) سعید راجپوت،صدر ڈویزنل پریس کلب میر سید طمطراق محاسن شاہی،ڈائریکٹر سلیمان سعید راجپوت،حسان سعید راجپوت،ڈائریکٹر مبین جنجوعہ،عبد الرحمن،فیصل تاجک،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیخ شاہد حمید،ممتاز صنعت کار عمر منظور چودھری،حاجی امتیاز جاوید، چودھری فاروق،عامر غفور،قاسم ضیاء،ضیاء ارشد،ظفر مصطفی سمیت مختلف کاروباری شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں ڈائریکٹر آئی بی ایل حسان راجپوت اور مبین جنجوعہ نے بتایا کہ سپر ایشیاء گروپ کی طرف سے ساہیوال کی بہترین لوکیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبہ یہاں کے باسیوں کے لیے ایک تحفہ ہے جس میں عصر حاضر کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں،سپر ایشیاء سٹی ساہیوال میں تفریح کے لیے منی چڑیا گھر،بہترین پارک و پلے گراؤنڈ،سپر مارکیٹ،نیشنل و انٹرنیشنل برانڈز،ہسپتال،جم،چائینز ریسٹورنٹ،خوبصورت مسجد،وسیع کار پارکنگ اور جدید سکیورٹی سسٹم و با اخلاق سٹاف فراہم کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ سپر ایشیا سٹی ساہیوال میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل سمیت تمام متعلقہ حکومتی اداروں سے منظور شدہ ہے جہاں شہریوں کی کثیر تعداد کمل اعتماد کے ساتھ بھر پور سرمایہ کاری کر رہی ہے،مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیخ شاہد حمید،ڈویزنل صدر پریس کلب پیر سید طمطراق محاسن شاہی نے سپر ایشیاء سٹی کو ایک بے مثل ہاؤسنگ پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے شہریوں کے لیے سپر ایشیاء گروپ اور آئی بی ایل انتظامیہ کی طرف سے یہ ایک پیش قیمت تحفہ ہے جس سے شہری ایک جدید طرز زندگی کی رہائش حاصل کر سکیں گے۔

سپر ایشیاء سٹی ساہیوال

مزید : صفحہ آخر


loading...