حج پالیسی 2020ء میں ہوپ کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے: وحید اقبال بٹ

حج پالیسی 2020ء میں ہوپ کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے: وحید اقبال بٹ

لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم،تصاویر،ایوب بشیر)ہوپ پاکستان عمرہ اور حج دوسری دفعہ کرنے والوں پر نافذ دو ہزار ریال کی شرط ختم کرنے کا خیر مقدم کرتی ہے،وزیر اعظم اور وفاقی وزیر مذہبی امور کی کوششیں رنگ لائیں،مبارک باد پیش کرتے ہیں،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عمرہ زائرین پرنئے لگائے جانے والے 300ریال ختم کر کے پاکستانیوں کے دل جیت سکتے ہیں،کامیاب حج آپریشن پر ملک بھر کے حج آرگنائزر مبارک کے مستحق ہیں،وفاقی سیکرٹری مذہبی میاں مشتاق احمد نے جس انداز میں سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کی کامیابی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں،حج پالیسی 2020ء میں ہوپ کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے، ائیر لائنز اور مکاتب کے حوالے سے وزارت کی خصوصی سرپرستی کے خواہش مند ہیں ان خیالات کا اظہار ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین وحید اقبال بٹ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،مرکزی چیئرمین نے کہا کہ حج آرگنائزر نے اپنے حاجیوں سے کی گئی کمٹمنٹ پوری کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے،مجھے اپنے حج آرگنائزر پر فخر ہے،وحید اقبال بٹ نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مقابلہ نہیں ہے وزارت مذہبی امور کے وسائل اور افرادی قوت کا پرائیویٹ حج سکیم سے مقابلہ نہیں بنتا ہم سعودی تعلیمات کی روشنی میں وزارت مذہبی اور کی نگرانی میں چلنا سعادت سمجھتے ہیں،وحید اقبال بٹ نے کہا کہ2000ریال کا خاتمہ خوش آئند ہے،نئی عمرہ پالیسی نے عمرہ صنعت کو مشکلات سے دوچار کیا ہے وزیر اعظم کو مداخلت کرنا چاہیے،عمرہ غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے،مرکزی چیئرمین نے کہا کہ ائیر لائنز اور مکاتب کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی طرف سے خصوصی سرپرستی کے منتظر ہیں،سرکاری حج سکیم کی طرح ہم بھی پرائیویٹ حج سستا کرنا چاہتے ہیں وزارت مذہبی امور ہمیں اعتماد میں لے،وزارت مذہبی اور پرائیویٹ حج سکیم کو بھی اپنا سمجھے،مانیٹرنگ کے حوالے سے مل کر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے ہم نے مانیٹرنگ کروانے سے کبھی انکار نہیں کیا،جان بوجھ کر حاجیوں کے سامنے تذلیل غیر اخلاقی حرکت ہے،سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کی مانیٹرنگ کا مشترکہ نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے،مرکزی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی اور اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے جس انداز میں اس سال کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے،ہم 2005ء سے مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں،ہوپ نے ہر سطح پر اپنا خود احتسابی کا نظام قائم کیا ہوا ہے ہمیں دور کرنے کی بجائے قریب کر کے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں،مرکزی چیئرمین ہوپ نے ملک بھر کے زونل چیئرمین اور ان کی ٹیم کو سعودیہ میں تاریخ ساز خدمات دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے MCOمکہ،MCOعزیزیہ، MCOمدینہ میں کارکنان ہوپ نے نئی تاریخ رقم کی ہے، اللہ ہماری کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

وحید اقبال بٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...