آئی ایم ایف کی سعودی عرب کو ویلیو ایڈ ڈ ٹیکس 5سے 10فیصد کرنیکی تجویز

    آئی ایم ایف کی سعودی عرب کو ویلیو ایڈ ڈ ٹیکس 5سے 10فیصد کرنیکی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)آئی ایم ایف سعودی عرب بھی پہنچ گئی،حرمین شریفین جانے والوں کے لیے ایک اور آزمائش منتظر،آئی ایم ایف نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) 10فیصد کرنے کی تجویز دے دی،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اقتصادی و اجتماعی اصلاحات پروگرام نافذ کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(VAT) 5فیصدسے بڑھا کر 10فیصد کرنے کی سفارش کی ہے،عاجل ویب سائٹ کے مطابق آئی اے ایف نے سعودی عرب سے متعلق سالانہ رپورٹ میں حکومت کی سماجی و اقتصادی اصلاحات کا اچھے انداز میں تذکرہ کیا ہے،آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ تیل کے عالمی نرخ عدم استحکام کا شکار ہیں اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے،معیشت میں خطرات درپیش ہیں،سعودی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے حکومت ان دونوں پہلؤوں کو مد نظر رکھے،یاد رہے کہ5فیصد(VAT) لگنے کے بعد چائے سے لے کر پیپسی تک روٹی سے لے کر پانی تک مہنگے ہو چکے ہیں،عمرہ اپروول سے ہوٹلز تک،ٹرانسپورٹ سے لے کر ہر قسم کی ادائیگی پر5فیصد VATوصول کیا جا رہا ہے،اگر VATٹیکس 10فیصد ہوتا ہے تو عمرہ جونئی پالیسی میں ایک لاکھ 30ہزار روپے سے شروع ہو رہا ہے 10ہزار روپے مزید مہنگا ہو جائے گااور اسی طرح حج بھی مزید مہنگا ہو جائے گا،ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بڑھنے کی تجویز کی سعودی ذرائع نے تصدیق نہیں کی سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کی وجہ سے عمرہ و حج انڈسٹری سمیت ہوٹلز انڈسٹریز سے وابستہ افراد شدید اضطراب کا شکار ہو گئے ہیں۔ 
 ویلیو ایڈڈ ٹیکس


 

مزید :

صفحہ آخر -