دوبارہ عمرہ پر2ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند، پیر نور الحق قادری

دوبارہ عمرہ پر2ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند، پیر نور الحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا دوبارہ عمرہ و حج کی ادائیگی پرلاگو2ہزار ریال کی لازمی شرط ختم کرنے کا سعودی حکومت کا خیر مقدم،وزیر اعظم عمران خان،وزارت، مذہبی امور کی کاوشیں رنگ لے آئیں،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے دوبارہ عمرہ پر2ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو با ضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہر سال عمرہ ادائیگی کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے، ہر سال تقریباََ 16لاکھ پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں،امید ہے اس شرط کے ختم ہونے پر عمرہ زائرین کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کر جائے گی،حکومت اور وزارت مذہبی امور شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران معاملہ اٹھایا تھا،وزارت مذہبی امور سعودی وزیر حج محمد صالح بنتن کے بھی شکر گزار ہیں،دوبارہ عمرہ پر 2ہزار ریال کی لازمی شرط ختم کرنے سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،پاکستانی عوام نے سعودی حکام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسے احسن اقدام قرار دیا ہے۔
پیر نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -