گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس  ایکٹ کی سماعت19 ستمبر کو ہوگی

  گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس  ایکٹ کی سماعت19 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (آ ئی این پی)سپریم کورٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ دوہزار پندرہ سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس معاملے پر حکومت کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی ہے، اب سپریم کورٹ حکومتی اپیل پر 19 ستمبر کو سماعت کریگی۔واضح رہے کہ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے تحت صنعت کاروں کو اربوں روپے معاف کر دیئے تھے،وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سمیت سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد آرڈیننس واپس لے لیا تھا اور اٹارنی جنرل پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ وہ معاملے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں۔

گیس انفراسٹرکچر

مزید : صفحہ آخر


loading...