میرانشاہ، میر علی کے متاثرین کیلئے معاوضے کا حتمی فیصلہ جلد کیا جائیگا: سلطان محمد خان

میرانشاہ، میر علی کے متاثرین کیلئے معاوضے کا حتمی فیصلہ جلد کیا جائیگا: ...

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے میران شاہ اور میر علی کے کاروباری متاثرین کے وفود کے ساتھ انکے نقصانات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی اور وفود کے نمائندوں کے موقف کو توجہ اور ہمدردی سے سنا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب، قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے نو منتحب رکن صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر، سیکرٹری ریلیف بحالی، آباد کاری محمد عابد مجید سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور اکرام اللہ کے علاوہ دیگر عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔ بدھ کے روز محکمہ ریلیف بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا کے کمیٹی روم میں میران شاہ اور میر علی کے شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کے دوران کاروباری متاثرین کے وفود سے انکے نقصانات کے معاوضہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں کاروباری متاثرین کے وفود کے نمائندوں نے اجلاس کو اپنے اپنے موقف سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون نے انکے موقف کو توجہ سے سنتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو انکے مسائل کا شدت سے احساس ہے اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں اُنکے مالی و جانی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر قانون نے کاروباری متاثرین کو کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی واضح ہدایات ہیں کہ کاروباری متاثرین کیلئے قانونی پیچیدگیاں جلد از جلد ختم کی جائیں۔ وزیر موصوف نے وفودیقین دلایا کہ متاثرین کے معاوضے کے بارے میں حتمی فیصلہ عنقریب کر دیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...