پبی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 12 افراد زخمی

پبی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 12 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان) ٹریفک کے چھ مختلف حاد ثات میں 12 افراد زخمی زخمیوں ایک خاتون بھی شا مل ہیں حاد ثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد قر یبی ہسپتا لوں کو پہنچا ئیں پہلا حا دثہ چراٹ روڈ پرعثمانیہ مدرسہ کے سامنے پیش آیا جہاں پرموٹر سائیکل اور موٹر کار کی باہمی تصادم کی کی و جہ سے تین۔افراد قیصر خان عمر 45 سال سکنہ پشاور، رسول محمد اور اہلیہ زخمی۔ ہوئے دوسرا حا دثہ گاؤں بدرشی روڈ پر رپیش آیاجہاں پرتیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے 40 سالہ محمد فیاض سکنہ گنڈیری نوشہرہ زخمی ہوا تیسرا حا دثہ گاؤں بیت الغریب پیران کاکا صاحب روڈ پر حادثہ رونما ہواجہاں پردو موٹرسائیکلیں آپس میں تصادم کی وجہ سے 3 افراد محمد ساجد، عرفان،شاہ خالد زخمی ہوئے تمام زخمیوں کا تعلق پیر سباق نوشہرہ سے ہیں چوتھا حا د ثہ جہانگیرہ اسٹاپ پر رو نما ہوا اوورسپیڈنگ کی وجہ سے موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوا جس سے محمد نصیر اللہ سکنہ پتاِؤ نوشہرہ زخمی ہوا پا نچواں حاد ثہ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ آفس کے سامنے مین جی ٹی روڈ پر روڈ پر ہوا ایک تیز رفتار موٹر سائیکل تیزرفتاری کے باعث الٹ کیا جس کے نتیجے میں محمد حسنین عمر 13 سال، ساحل عمر18سال ساکنان شدید زخمی ہو ئے چھٹا حاد ثہ رسالپور سٹاپ پر رو نما ہوا جہاں پردو موٹر سائیکلوں کی آپس میں تصادم کی کے نتیجے میں دو افراد۔ ندیم ساکن بارہ بانڈ، ساجد 35 سال سا کن شیر گڑھ زخمی ہوئے حاد ثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد قر یبی ہسپتا لوں کو پہنچا ئی