صنعتوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، تیمور سلیم جھگڑا 

صنعتوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، تیمور سلیم جھگڑا 

پشاور(سٹاف رپورٹر)یہ انڈسٹرئیل اسٹیٹ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ KPK کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا  کے دورہ کا تمام بزنس کمیونٹی میں  خیرمقدم کیا گیا۔زرک کے خٹک کی مخلص قیادت میں IAP کی مستقل کوششوں سے پورے انڈسٹرئیل اسٹیٹ  برادران کے لئے بے شمار مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ایک بڑی ترقی میں، معزز وزیر نے گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا جو صنعتوں کو بلا تعطل اور ہموار گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اسی طرح،انڈسٹرئیل  اسٹیٹ نے آخر کار ایک انتہائی ضروری 1122 سہولت حاصل کرلی جو کسی بھی  نا خوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے اہم ثابت ہوگی۔ مزید برآں، انڈسٹرئیل  اسٹیٹ کی سہولت کے لئے، اجتماع کے شرکاء نے تمام صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ   ون ونڈو آپریشن آفس شروع کرنے کی کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔اس تقریب کو معزز مشیر برائے صنعت کریم خان نے بھی شرف بخشا اور صبر کے ساتھ شرکاء کے خدشات سنے اور ترجیحی بنیادوں پر تمام زیر التواء امور حل کرنے میں مکمل حمایت  اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں، سینیٹر الیاس بلور اور سینیٹر نعمان نے انڈسٹرئیل اسٹیٹ اور بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لئے ، ملک کی جامع ترقی میں صنعتی کردار کے اہمیت  اور صنعت کاروں کے کردار کو تسلیم کرتے  ہوئے کام جاری رکھنے کا  وعدہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...