19 ستمبر کا سورج نوید لیکر طلوع ہوگا،ظاہر شاہ 

    19 ستمبر کا سورج نوید لیکر طلوع ہوگا،ظاہر شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ کے سربراہ ظاہرشاہ اوردیگر رہنماؤں حاجی فیاض خان،حاجی اویس خان اور حاجی محمد حسین نے کہاہے کہ 19ستمبر کا سورج مردان چیمبر میں بزنس مین پینل کی کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہوگا ہم جھوٹے دعوے نہیں کرتے ہمارا کردار سب کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف بازاروں میں انتخابی مہم کے دوران کیااس موقع پر جنرل سیکرٹری حاجی وقار باچہ،حاجی انورحسین،زلفت شاہ،حاجی جبار خان،رؤف خان،حاجی ضیاء خان اورحاجی وحیدگل بھی موجودتھے ان رہنماؤں نے کہاکہ تاجروں کے حقوق کے لئے چیمبر آف کامرس کا پلیٹ فارم انہتائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے تاجر بھائی سوچ سجھ کر اپنا ووٹ استعمال کریں گروپ کے رہنماؤں ظاہر شاہ اور حاجی فیاض خان نے کہاکہ انہوں نے گذشتہ ایک سال میں ایوان صنعت وتجارت کے ذریعے مردان کے تاجروں کو پوری دنیا میں شناخت دی چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا انہوں نے کہاکہ چیمبر اب محفوظ ہاتھوں میں ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ ادارہ صرف تاجروں کے مفاد کے لئے استعمال ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ مخالف امیدوار آج مختلف وعدے اور دعوے کرتے پھررہے ہیں لیکن تاجر ہوشیارہیں وہ کھرے کھوٹے کا تمیز جانتے ہیں وہ کارکردگی اور کردار دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔