ڈیرہ میں کار کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  ڈیرہ میں کار کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ٹانک روڈ چہکان اڈا کے قریب تیز رفتار کار نے سائیکل سوار بچے کو روندڈالا، کمسن بچہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،چشمہ روڈ پر المعز شوگر مل موڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری،، کار سوار معمولی زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں چہکان اڈا کے قریب تیز رفتار کار سوار نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمسن سائیکل سوار بچے کو روندھ ڈالا جس سے سائیکل پر سوار بچہ شدید زخمی ہوگیا زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ صدر پولیس نے کار سوار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھر چشمہ روڈ پر المعز شوگر مل موڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں کار سوارافراد  معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امدد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...