کوہاٹ،سابقہ کونسلر محمد اقبال  سٹی میئر کیلئے امیدوار نامزد

  کوہاٹ،سابقہ کونسلر محمد اقبال  سٹی میئر کیلئے امیدوار نامزد

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ اربن2 کی عوام نے سابقہ ضلعی کونسلر محمد اقبال کو سٹی میئر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا اس سلسلے میں ان کے حجرے میں آئے مختلف گڑھی جات‘ پہلوان بانڈہ‘حافظ آباد‘  ریگی شینو خیل‘ پرنا مال منڈی سمیت ڈھیری بانڈہ‘ میاں گان کالونی اور دیگر علاقوں کے وفود نے سابقہ ضلعی کونسلر محمد اقبال کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سٹی میئر شپ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا گڑھی جات کی عوام کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف نے انہیں میئر شپ کا ٹکٹ دیا تو ان کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی لیکن اگر ٹکٹ نہ دیا گیا تو عوام انہیں آزاد حیثیت سے الیکشن میں کھڑا کرے گی واضح رہے عوامی شخصیت محمد اقبال اپنی شرافت‘ حسن اخلاق اور عوام دوستی کی وجہ سے ناظم اربن2 اور ضلعی کونسلر اربن2 منتخب ہو چکے ہیں اور اس سے پہلے وہ علاقہ کونسلر بھی رہ چکے ہیں وہ گزشتہ 32 سالوں سے گڑھی جات سمیت کوھاٹ شہر کی عوام کے لیے خود کو وقف کر چکے ہیں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...