مردان، آل پرائیویٹ پارٹنرز سکولز کا احتجاجی مظاہرہ

  مردان، آل پرائیویٹ پارٹنرز سکولز کا احتجاجی مظاہرہ

مردان (بیورورپورٹ) آل پرائیوٹ پارٹنرز سکولزایسوسی ایشن نے بچوں کے ہمراہ اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ارسل حیات کاکاخیل،سینئر نائب صدر صناب گل اور جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ کی قیادت میں سینکڑوں بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت نے2105میں ”اقراء فروع تعلیم ووچر سکیم“ کے نام سے پراجیکٹ شروع کیااور 2018میں اس کا دائرہ کا ر25اضلاع تک بڑھایاگیامقررین نے کہاکہ سرکاری سکول سے محروم علاقوں کے بچے اس پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر کے ایک ہزارسے زائد پرائیوٹ سکولوں میں 74000بچے زیر تعلیم ہیں لیکن ان کے واجبات تاحال ادانہیں کئے گئے مقررین نے کہاکہ ان سکولوں کو ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث سینکڑوں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے لگاہے انہوں نے کہاکہ اگر ان سکولوں کو جلد ازجلد واجبات ادانہ کئے گئے تو اس کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گااوروزیراعلیٰ کے گھر کے سامنے دھرنادیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...