بڑاہوتر روڈ کی تعمیر، علاقہ میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، علی اصغرخان

بڑاہوتر روڈ کی تعمیر، علاقہ میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، علی اصغرخان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بڑا ہوتر، ٹو،شیر آباد روڈ کی تعمیر،تکمیل کے لیئے فوری، فنڈ کا اجراء،اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹوررازم، کیلئے لوئر گلیات کی تین یونین کونسلز کے نمائندہ وفد کی شہزاد گل(پروگرام ایگزیکٹو پرائم منسٹر سٹارٹ اپ پروگرام پاکستان) کی سربراہی میں اسلام آباد میں تحریک انصاف خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان سے ملاقات، چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ایبٹ آباد، ایم پی اے،نذیر عباسی کی موجودگی میں واحد رابطہ سڑک کی تعمیر اور علاقہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی،اسلام آباد میں علاقہ کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے اہم ملاقات پر وفد نے اطمینان کا اظہار کیا، اس حوالے سے ممبر وزیر اعظم ٹورراز بورڈ جنرل سیکرٹری خیبر پختو خواہ علی اصغر خان کی رہائش گاہ پر لوئر گلیات کی تین یونین کونسلز نملی میرا،پھلکوٹ،بیرن گلی کے مرکزی روڈ کے منظور فنڈ کو جاری کرانے کے حوالے سے نمائندہ وفد میں شامل سابق تحصیل ممبر دلدار اعوان،یونین کونسل،نملی میرا،ولیج کونسل، ڈھکی کھیتر کے حاجی طارق،حاجی محمد انور،سجاد اعوان، ملک ارشد اعوان،اورنگزیب یونس،نوید یوسف،احتشام جاوید،سردار طارق خان،ملک صغیر فرید،و دیگر نے بڑا ہوتر سڑک کی عدم تعمیر کے حوالے سے درپیش مسائل سے علی اصغر خان،ایم پی اے نذیر عباسی کو آگاہ کیا،جس پر علی اصغر خان نے کہا کہ شہزاد گل کی درخواست پر پہلے ہی وزیر اعلی خیبر پختون خوا،صوبائی وزیر مواصلات اور ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو سے بات کرچکا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتہ میں بڑا ہوتر روڈ کا خود دورہ کرکے علاقہ کے لوگوں کو پوری صورتحال سے آگاہ کریں گے اور اے ڈی پی پر چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نذیر عباسی وزیر اعلی سے ڈائریکٹو جاری کروا چکے ہیں،دونوں قائدین نے کہا کہ فنڈ کو جاری کرواکے اس روڈ کو مکمل کروائیں گے،علاقہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے دی جانے والی تجویز پر وفد نے بتایا کہ بڑا ہوتر،مالسہ، بیرن گلی، میں ایسے پرکشش مقامات موجود ہیں جو سیاحوں کیلئے دلچسپی کا سبب بن سکتے ہیں،ممبر ٹوررازم بورڈ علی اصغر خان نے کہا کہ وہ دورہ کے موقعہ پر مذکورہ مقامات کا جائزہ لیکر اس کے فروغ کیلئے کام کریں گے،وفد نے دونوں قائدین کا علاقہ کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا،اسکے علاوہ گرلز ہائی سکول تھریاٹی کو آپ گریڈ،کر کے،ھائی سکینڈری، گونمٹ مڈل سکول تھریاٹی سکول کو ہائی سکول کا درجہ دلانے اور ویلج کونسل ڈھکی کھیتر کے سنگل روڈز کی پختگی اور دیگر ترقیاتی سکیمیں اور بجلی کی سکیمیں بھی علی اصغر خان کے سپرد کیں جس پر انہوں نے فنڈ جاری کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...