افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، ملیحہ لودھی
نیویارک (آ ئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی مؤ قف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے، جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں افغانستان کے معاملے پر مباحثے سے خطاب کرنے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ امریکہ اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے، مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے قیام امن کو کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے، پاکستان افغان امن کوششوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا،انہوں نے کہا کہ بحالی امن کی کوششوں میں درپیش مشکلات کا سامنا کر کے ہی کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا۔
ملیحہ لودھی