مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، سرمایہ پاکستان لمیٹڈ بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ

 مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، سرمایہ پاکستان لمیٹڈ بورڈ کی تنظیم نو کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مشیر خزانہ نے کہاہے کہ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے گورننس اور نگرانی کو بہتر بنایا جائے۔ جمعرات کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوجس میں سرکاری کمپنیوں کے انتظامی معاملات بہتر بنانے کیلئے قائم سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے کردار پر غور کیا گیا اجلاس میں ماہرین شوکت ترین اور زبیر سومرو نے شرکت کی۔مشیر خزانہ نے کہاکہ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے گورننس اور نگرانی کو بہتر بنایا جائے۔ اجلاس میں سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق سرکاری کمپنیوں کو بہتر بنانے کیلئے پروفیشنل انتظامیہ کی تعیناتی کیلئے سفارشات وزیر اعظم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مشیر خزانہ