شیر گڑھ میں قبضہ مافیا سرگرم ہے،محمد ایاز

شیر گڑھ میں قبضہ مافیا سرگرم ہے،محمد ایاز

شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ کے رہائشیوں قیام الدین،محی الدین،قیصر الدین اور محمد ایاز نے  شیرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرگڑھ میں گذشتہ کئی سالوں سے لینڈ مافیا  سرگرم عمل ہے اورزبردستی لوگوں کے زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں جس سے امن و امان کا مسلہ پیدا ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ روز  اپنے ملکیتی زیر قبضہ زمین پر موجود تھے کہ اس دوران عمران الدین،احسان الدین سکنہ گل تاب بانڈہ شیرگڑھ دیگر افراد کے ہمراہ مسلح آکر ہمیں اپنے ملکیتی زمین سے بے دخل کرنے کے لئے ہم پر فائرنگ کی جبکہ اس سے پہلے بھی ان لینڈ مافیا نے ہم پر دو بار فائرنگ کی تھی جس سے ہم بال بالچ گئے تھے  چونکہ ہم شریف لوگ ہے اور سرکاری ملازم ہے اس لئے ہم نے مزاحمت اور لڑائی،جھگڑے کی بجائے قانون کا سہارا لیا اور تھانہ شیرگڑھ میں ان لینڈ مافیا کے خلاف ایف ائی ار درج کی جس پرشیرگڑھ پولیس نے قانونی کاروائی کرکے گرفتار کرلیا انہوں نے ڈی پی او مردان سجاد خان،اے ایس پی تخت بھائی ضیاء اللہ خان اور ایس ایچ او شیرگڑھ داود خان کو لینڈ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ شیرگڑھ میں لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی جاری رکھا جائے اور ہمیں ان لوگوں سے تحفظ دلائی جائے کیونکہ ہم شریف لوگ ہے اور ہمیں ان لوگوں سے  جان کاخطرہ ہیں 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...