صوابی الیکٹرانک میڈیا  ایسو سی ایشن کا اجلاس

  صوابی الیکٹرانک میڈیا  ایسو سی ایشن کا اجلاس

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کا اجلاس صدر محمد فاروق کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری عظمت علی خان، سر پرست اعلی محمد شعیب اور دیگر اراکین مقدم خان، محمد ریاض امیر صاحب، امجد علی، رخسار علی، مصطفی کمال، شاہد علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا گیا اور کہا کہ صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کو مزید فعال اور منظم کرینگے انہوں نے اس امر پر آفسوس کااظہار کیا کہ موجودہ دور میں پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے حکومت کی جانب سے عائد بھاری ٹیکسز اور اشتہارات کے ریٹ میں 75فیصد کمی کی وجہ سے اخباری صنعت کو مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بڑے بڑے اخباری اداروں نے صفحات کم کرنے کے علاوہ کئی کارکن صحافیوں کو بھی فارغ کر دیئے ہیں اسی طرح ملک کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل جرنلزم کے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو تعلیم سے فارغ ہونے پر اخباری صنعت سے وابستہ ہونے کی امید لگائے بیٹھے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اخباری صنعت کو رواں دواں رکھنے کے لئے اشتہارات کے سرکاری ریٹ کے مطابق بحال کرنے کے علاوہ ٹیکسز میں بھی کمی کی جائے تاکہ اس صنعت سے وابستہ برادری متاثر نہ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...