ڈینگی پر قابو پانے کے لئے تمام ترسہولیات بروئے کارلائی جائیں، ہشام انعام اللہ   

  ڈینگی پر قابو پانے کے لئے تمام ترسہولیات بروئے کارلائی جائیں، ہشام انعام ...

پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ سمیت صوبے کے تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس صاحبان کو ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا جائے۔ وزیر صحت نے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سپرے باقاعدگی سے کیا جائے، لوگوں کی شکایات سننے کے لیے اپنے دفاتر میں سیل قائم کیا جائے اور ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے بیڈ مختص کیے جائیں۔ وزیر صحت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈینگی کی ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اگر کسی ہسپتال کے پاس فنڈز نہیں ہیں تو میرے پاس آئے میں ہنگامی بنیادوں پر ادویات کے لیے فنڈز جاری کروں گا چاہے مجھے اپنی جیب سے ہی کیوں نہ کرنا پڑے عوام کو علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی آج ہم جس مقام پر ہیں عوام کی وجہ سے ہیں۔ وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کیں کے روزانہ کی بنیادوں پر صوبہ بھر سے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی فہرست تیار کی جائے اور انہیں آگاہ کیا جائے، وزیر صحت نے اس بات کی بھی سختی سے تاکید کی تمام معزز میڈیا کے رپورٹرز کو روزانہ کی بنیادوں پر ڈینگی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ وزیر صحت نے اس موقع پر تمام لوگوں سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ محکمہ صحت اور حکومت خیبر پختونخوا ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں عوام سے درخواست ہے کہ کھلے عام کچرا نہ پھینکیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں خاص طور پر صاف اور گندے پانی کو جمع نہ ہونے دیں۔ حکومت خیبرپختونخوا کا عزم ہے کہ عوام کو اعلیٰ بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں مگر عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...