پی کے 3کے ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں، حاجی قلندر خان

پی کے 3کے ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں، حاجی قلندر خان

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور اسی جذبے کے تحت پی کے۔38 کے عوام کے لئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک نے پی کے۔38 ابیٹ آبادlll میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور مواصلات کے حکام کے ساتھ جمعرات کے روز سول سیکٹریریٹ پشاور میں اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ پی کے۔38 میں ترقیاتی کا موں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی کہ عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں  چیف پلاننگ افیسرمحکمہ اعلی و ثانوی تعلیم مشرف خان،سینئر پلاننگ افیسر حشمت علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ عطااللہ، ایکسین سی اینڈ ڈبلییو سمیع اللہ کنڈی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز (مردانہ و زنانہ)ابیٹ آباد، نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی کے۔38 میں نئے سکولوں کی تعمیر اور موجودہ سکولوں کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی غوروحوض کیاگیا اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں کے ان منصوبوں میں حائل روکاوٹوں کو دور کرکے جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں۔ تاکہ عوام کو جلد تعلیمی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ انہوں نے ایکسین تعمیرات و مواصلات کو ہدایت کی کہ شیروان ہسپتال کی ری ہیبلیٹیشن کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات دستیاب ہو سکیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی کے.38 میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ا نکی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پہلے سے جاری منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...