پاکستانی باکسر محمد وسیم آج فلپائنی باکسر سے مدمقابل ہوں گے

پاکستانی باکسر محمد وسیم آج فلپائنی باکسر سے مدمقابل ہوں گے

دبئی(آئی این پی) پاکستانی باکسر محمد وسیم(آج)جمعہ کو فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامور سے دبئی میں مدمقابل ہوں گے، دونوں باکسروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔29سالہ فلپائنی باکسر اب تک 14پروفیشنل باکسنگ کے مقابلوں میں شریک ہو ئے ہیں،جن میں 14میں سے 11مقابلے جیتے، 4 بار ناک آؤٹ کیا اور3بار خود ناک آؤٹ ہوئے۔محمد وسیم اب تک 9پروفیشنل فائٹس لڑ چکے ہیں جن میں سے وہ 8میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے 6 بار حریف باکسر کو ناک آؤٹ بھی کیا۔پاکستانی وقت کے مطابق دونوں کے درمیان فائٹ پاکستانی وقت کے مطا بق شام 7بجے ہوگی۔ میچ سے قبل دونوں باکسر دبئی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میری دبئی میں ایک بڑی فائٹ ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے چھ ماہ انگلینڈ میں سخت ٹریننگ کی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یہ فائٹ میں پاکستان کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...