بھارت اور جنوبی افریقہ میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں ہوگا

بھارت اور جنوبی افریقہ میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ...

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پروٹیز ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 15 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 18 ستمبر کو موہالی کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اکتوبر تک وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 10 سے 14 اکتوبر تک پونے میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 اکتوبر تک رانچی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقن ٹیم واپس وطن لوٹ جائے گی اور آئندہ سال مارچ میں بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...