وزیراعظم سے روسی بنک کے ڈائریکٹر کی ملاقات، بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    وزیراعظم سے روسی بنک کے ڈائریکٹر کی ملاقات، بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے روسی بنک کے ڈائریکٹر کی ملاقات، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر نجکاری، مشیر خزانہ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان سے ایکسپو بنک روس کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے دفتر میں ہوئی، روسی بنک کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے روسی بنک کے ڈائریکٹر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا، ملاقات میں وفاقی وزیر نجکاری، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -