وزیراعظم آج مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان (آج) جمعہ کو مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرینگے۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ میں 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہا ہوں جس میں دنیا کوبتاوَں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کیساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم