مصر،اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع سمیت 11 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا

  مصر،اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع سمیت 11 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا

مصر (ما نیٹرنگ ڈیسک)مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے سرکردہ رہنما محمد بدیع سمیت 11 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنادی۔اخوان المسلمون کے رہنماؤں پر فلسطین کی تنظیم حماس کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔سزا پانے والوں میں اخوان المسلمون کے سب سے بڑے رہنما محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر بھی شامل ہیں۔ان دونوں رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جس کی مدت مصر میں 25 سال ہے۔ رپورٹس کے مطابق اخوان المسلمون کے دیگر 5 اراکین کو بھی7 سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 6 افراد کو رہا کردیا گیا۔تمام افراد پر غیر ملکی تنظیموں کے تعاون سے جرائم کرنے کا الزام تھا۔

عمر قید

مزید : صفحہ اول


loading...