سلیکٹڈ وزیر اعظم نے پارلیمان کو بے توقیر کرنے میں کسر نہیں چھوڑی،نیر حسین
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر آعظم نے پارلیمان کو بے توقیر کرنے میں کسر نہیں چھوڑی آصف زرداری کو پارلیمنٹ بااختیار بنانے کی سزا مل رہی ہیآرڈیننس سرکار میں عوامی سیاسی قیادت کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں سید نیر حسین بخاری نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف زرداری سمیت اپوزیشن ممبران ارکان کی غیر حاضری تشویشناک ہیانہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور دوسرے اپوزیشن ارکان کی غیر حاضری کی زمہ دار حکومت ہینیر بخاری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی بجائے پورے ایوان کا سپیکر ہونا چا ہئے۔
نیر حسین