بانی ایم کیو ایم کی پولیس سٹیشن طلبی،پوچھ گچھ،ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن پولیس نے بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کی ضمانت میں دوسری بار ایک ماہ کیلئے توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں بانی ایم کیو ایم کو گزشتہ روز پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا۔لندن پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے بعد الطاف حسین کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تاہم ان کے خلاف کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔
الطاف حسین/ضمانت