کراچی،ٹریلر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکارکو تشدد کا نشانہ بناڈالا 

کراچی،ٹریلر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکارکو تشدد کا نشانہ بناڈالا 

کراچی(کرائم رپورٹر)سائٹ ایریا میں حب ریور روڈ پر ٹرالر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکارکو تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کے باعث ٹریفک پولیس اہلکار بے ہوش ہوکرسڑک پرگرگیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون فیکٹری کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرالرڈرائیورکوہیوی ٹریفک کے لیے بند شاہراہ پر جانے سے روکا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ ڈرائیور نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیومنظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسرا ٹریفک پولیس اہلکار ٹرالر ڈرائیورکو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بھی دھکے دیے جاتے ہیں۔بعدازاں بے ہوش ٹریفک پولیس اہلکارکو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت حاصل کے نام سے ہوئی جو بلدیہ ٹاون ٹریفک سیکشن میں تعینات ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر اور ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ ڈاکٹر نجیب نے واقعے سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...