واقعہ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ  جانے کا سبق دیتا ہے،رفیق پردیسی 

  واقعہ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ  جانے کا سبق دیتا ہے،رفیق پردیسی 

کراچی(پ ر)برکاتی فاؤنڈیشن کے روح رواں محسن اہلسنت حاجی محمد رفیق پردیسی نے شہدا کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہدا کربلا کا ذکر عبادت اور ظلم و جبر اور غیر شرعی احکامات کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے خانوادہ رسولﷺ کے افراد نے مشکل اور کھٹن ترین حالات میں دین اسلام کی آبیاری کی اور جب کلمہ حق بلند کرنے والے نظر نہ آتے تھے تو امام حسین اور ان کے رفقاء اور اصحاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے علم جہاد بلند کرکے دین کے سنہری اصولوں،افکار و نظریات کو تحفظ فراہم کیا اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کی شکل بدلنے والوں کے چہروں کو بے نقاب کیا۔ حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج بھی مسلمان کسی عزم و حوصلہ کے ساتھ جینے کا طریقہ سیکھے تاکہ فلسطین اور کشمیر برما اور دیگر جگہ جہاں مسلمان انتہائی کمسپرسی زندگی گزار رہے ہیں کامیاب و کامران ہو انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین کے اقوال زریں میں سے ایک یہ تھا جب جسم موت کے لئے ہے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید ہونا سب سے بہتر عمل ہے کربلا کے شہیدوں نے افکار اسلامی اور اسلام کے سنہری اصولوں کو زندہ و جاوید کیا اور جب اسلام کے سنہری اصولوں کو پامال کیا گیا تو امام حسین نے انہی ظلمتوں کے خلاف بڑا جہاد کیا اور اسلام کے زریں اصولوں کو پامالی سے بچایا اور شریعت مصطفیﷺ کی عظمت رفتہ بحال کرتے ہوئے نظام مصطفی کو ایسا سربلند کیا جو قیامت تک بلند ہی رہے گا شریعت محمدی ﷺاپنی اصل روح کے ساتھ مسلمانوں کی عظیم رہنمائی کرتی رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...