پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس 2019ء اختتام پذیر ہوگئی

      پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس 2019ء اختتام پذیر ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) چوتھی سالانہ پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس غیر ملکی سرمایہ کاری کے طریقوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تجارت میں اضافہ پر وسیع مباحثوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ دورہ کے دوران وفد نے امریکی محکمہ خارجہ چیمبر آف کامرس، یو ایس ایڈ، یو ایس پاکستان بزنس کونسل اور گلوبل فنڈ منیجرز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کیا۔ وفد کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی جبکہ اس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سفیر علی جہانگیر صدیقی، جے ایس جی ایل کے سی ای او کامران ناصر، بینک کے صدر و سی ای او بسیر شمسی، حبکو کے سی ای او خالد منصور، پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک سمیت پاکستان کی ممتاز کارپوریشنز کے سی ای اوز اور سی ایف اوز شامل تھے۔ اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دونوں ممالک کے مابین تجاتی صلاحیتوں کی تلاش کی دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے غیر ملکی اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سرماری کاری کے لیے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مقام کے حوالے سے بہتری آئی ہے اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کو اچھے منافع اور محفوظ سرمایہ کاری کی مارکیٹ کے طور پر سمجھنا چاہیے۔ کامران ناصر نے تمام شراکت داروں اور شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جے ایس جی سی ایل کو بی ن الاقوامی برادری میں پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے اور ملکی معیشت کے لیے مفید اقدامات کا حصہ بننے پر فخر ہے