ضلع کونسل میں بلڈنگ بائی لاز کی دھجیاں، 28رہائشی سکیموں کو لوٹ مار کر لائسنس جاری 

  ضلع کونسل میں بلڈنگ بائی لاز کی دھجیاں، 28رہائشی سکیموں کو لوٹ مار کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع کونسل انتظامیہ نے بلڈنگ بائی لاز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 28رہائشی کالونیوں کے این او سی جاری کرکے مالکان کو لوٹ مار کا لائسنس دے دیا ہے۔بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے باوجود ضلع کونسل کی حدود میں لینڈ سب ڈوثیرن بنانے والوں نے نقشوں میں پارک،سکول، قبرستان،گرین بیلٹس اور مارکیٹ کا ڈھانچہ دکھا کر شہریوں کو مہنگے پلاٹ فروخت کرکے اربوں روپے کمالئے۔ضلع کونسل کے کرتا دھرتاؤں ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

آفیسر اویس سرور،محمد سلیم،اعجاز بھٹہ،جاوید اور فیض رسول نے سہولیات کے بغیر مالکان کو لینڈ سب ڈوثیرن کے این او سی دے دیئے جس کی بنیاد پر انھوں نے بجلی سمیت دیگر محکموں سے سہولیات کا ابتدائی ڈھانچہ دکھا کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اسی طرح نقشہ میں دکھائے گئے گراسی پلاٹ بھی فروخت کردیئے گئے ہیں اس حوالے سے قانون کے مطابق مصدقہ کمیٹی میں منظوری دی جاتی ہے مگر مذکورہ کاریگروں نے بیشتر لینڈ سب ڈوثیرن سابق چیئرمین ضلع کونسل کے دستخطوں سے منظور کروا  کر این او سی جاری کردیئے ہیں ضلع کونسل کے کاریگروں نے جن لینڈ سب ڈوثیرنوں کے کیس رشوت لے کر کلیئر کئے اور این او سی جاری کئے ان میں یونین کونسل 180میں ماوا سٹی،پرائم ریذیڈنشیاء،یوسی 127میں گلشن محمود کرپال پور،یوسی 142میں مدینہ گارڈن،یوسی 144میں انصاف رائل سٹی،یوسی 180میں ماوا سٹی ساؤتھ بلاک،یوسی 71 میں ہیون سٹی،یوسی 127میں گلشن عباس، یوسی 90میں ایجوکشنل اینکلو،یوسی 126میں راحت گارڈن،یوسی 132میں نور قمر،یوسی 76میں گلیکسی ٹاؤن،بستی نو میں الرحیم ویلیج،اور موضع عالمگیر میں بابا ناگ شاہ سمیت دیگر سکمیں شامل ہیں۔ ضلع کونسل کے بیشتر رہائشی منصوبے سہولیات سے محروم ہونے اور باقاعدہ منظور نہ ہونے کے باوجود عملہ نے این اوسی جاری کرکے لاکھوں روپے کھرے کرلیئے ہیں ضلع کونسل کرپشن سکینڈ ل میں ملوث محمد سلیم کے خلاف بہاولپور میں بھی کرپشن کے کیس چل رہے ہیں۔اس ضمن میں متاثرہ حلقوں نے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کرداروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بائی لاز کی دھجیاں