پلازہ سیل کرتے وقت گارڈ کی موجودگی میں کوئی صداقت نہیں‘ ترجمان

    پلازہ سیل کرتے وقت گارڈ کی موجودگی میں کوئی صداقت نہیں‘ ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایس ایس مال نصرت روڈ کینٹ کی پارکنگ کے غلط استعمال پر پلازہ سیل کیا گیا۔پلازہ کی بیسمنٹ کو بطور (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

پارکنگ استعمال کرنے کے لئے نقشہ کنٹونمنٹ بورڈ سے منظور کروایا گیا۔مگر عمارت کی تعمیر کے بعد پارکنگ کی جگہ کو پیزا شاپ کے طور پر استعمال شروع کر دیا گیا۔جب اس غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے دیے گئے نوٹس کے باوجود عملدرآمد نہ کیا گیا تو اس پلازہ کو حسب ضابطہ سیل کردیا گیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ سیل کرنے کے دوران اسمیں کوئی شخص موجود تھا۔اور من گھڑت کہانی بنائی گئی کہ کہ اندر گارڈ موجود تھا اسے طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ترجمان نے کہا کہ من گھڑت کہانی بنا کر عدالت عالیہ کو گمراہ کیا گیا اور پلازہ کو ڈی سیل کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے جھوٹی خودساختہ تصاویر پیش کی گئیں۔دریں اثناء اس سلسلہ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے قانونی مشیر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سید محمد علی گیلانی اس گھناؤنی سازش کے خلاف عدالت عالیہ ملتان بنچ کو آگاہ کرکے سخت قانونی چارہ جوئی کروائیں گے اور بیسمنٹ کو اسکی اصل حالت یعنی پارکنگ میں واپس لایا جائے گا۔
صداقت