پنچایت کے حکم پر خاتون کے سر کے بال موندھنے کے مقدمہ میں ملوث 5 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

  پنچایت کے حکم پر خاتون کے سر کے بال موندھنے کے مقدمہ میں ملوث 5 ملزمان کا ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پنچایت کے حکم پر گھر سے بھاگنے والی خاتون کے سر کے بال مونڈھنے کے مقدمہ میں ملوث 5 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزمان حنیف، حبیب، غلام فرید، ظہور اور عبدالکریم کے خلاف متاثرہ خاتون کوثر مائی کو گھر سے بھاگنے پر سر کے بال مونڈھے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پنچائیت کے فیصلے پر خاتون کے سر کے بال مونڈھ دیے جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 10 ملزمان کو مقدمہ میں ملوث کیا گیا اور مذکورہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جن کے خلاف خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بال مونڈھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا تھا۔فاضل جج نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

سر کے بال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...