مکان کے تنازع پربھائی، سابق شوہر نے بیوی، بچے کو مار ڈالا، اوباش کے ہاتھوں خاتون قتل

  مکان کے تنازع پربھائی، سابق شوہر نے بیوی، بچے کو مار ڈالا، اوباش کے ہاتھوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیمیارخان‘ بوریوالا‘ چوک اعظم (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار) مکان کے تنازعہ پر بھائی‘ سابق شوہر نے بیوی اور بچے جبکہ اوباش نے خاتون کو قتل کر دیا‘ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود ظفر آبادگلی1کی رہائشی مقدس لعل نے پولیس کواپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کا سوتیلابھائی ملزم محمد آصف کی چند روز قبل مکان فروخت کرکے حصہ مانگنے پر اس کے بھائی محمد ثاقب سے توتکرار ہوگئی جس کی رنجش اس نے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)


دل میں رکھ لی، گزشتہ روز ملزم محمد آصف نے چھوٹے سوتیلے بھائی محمد ثاقب کو کمرے میں سویا دیکھ کر آہنی پائپ کے پے در پے وارکرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگیا، زخمی محمد ثاقب کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال پہنچتے ہی بھائی محمد ثاقب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ملزم بیوی بچوں سمیت موقع سے فرار، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی۔ مقتول کی ہمشیرہ مقدس لعل کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم بھائی کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء  نواحی موضع دیوان صاحب میں سابق شوہر نے بیوی اوربچے کوگلا دباکرقتل کردیا،تھانہ ساہوکا پولیس نے ملزم کوگرفتارکر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے،موضع دیوان صاحب کی رہائشی خاتون شہنازبی بی کی شادی 8 سال قبل مدثرنامی شخص سے شادی ہوئی تھی اورپہلے شوہر کے بطن سے اس کا پانچ سالہ بیٹا پید ا ہوا تھا۔شادی کے چار سال بعدخاتون نے پہلے شوہرسے طلاق لیکراکرام نامی شخص سے دوسری شادی کرلی تھی، دوسر ے شو ہرسے اس کا دو سالہ بیٹا احمد فراز پیدا ہوا تھا۔شہنازبی بی نے چند ماہ قبل اپنے دوسرے شوہرسے بھی طلاق لے لی تھی اور اپنی بہن کرم الہی کے گھررہ رہی تھی،پہلا شوہر مدثرشہناز بی بی سے دوبارہ شادی کرناچاہتاتھا، اور اس کا شہناز بی بی کے پاس آنا جانا تھا گذشتہ روزملزم نے شہناز بی بی کو کسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سن لیا اور اس کے کردارپرشک کرتے ہوئے مقتولہ شہناز بی بی اور اسکے دو سالہ بیٹے کو نواحی کھیتوں میں لکڑیاں اٹھانے کے بہانے لے گیا اور رسی سے اس کا گلا دبا کر ما ں اور بچے کو پانی میں پھینک کر فرار ہو گیا پولیس نے نعشوں کو برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا اور ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ اوباش نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کر ڈالا ملزم گرفتار۔پولیس ترجمان تفصیل ملزم یاسر کے شکیلہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جنگل میں ملنے کے بہانے بلا کر قتل کر ڈالا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا:ملزم یاسر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے مقتول بی بی شکیلہ بی بی ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی تھی۔
قتل