ملتان‘ سکھر موٹروے کو ہلکی ٹریفک کیلئے کھولنے کے اقدامات تیز

ملتان‘ سکھر موٹروے کو ہلکی ٹریفک کیلئے کھولنے کے اقدامات تیز

ملتان(نمائندہ خصوصی)392کلو میٹر ملتان،سکھر موٹروے کو آئندہ چندروزمیں ہلکی ٹریفک کیلئے کھولنے کے لئے تیاریوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے اس سلسلہ میں آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈموٹرویزپولیس اے ڈی خواجہ آج ملتان سکھرموٹروے کامعائنہ کریں گے جس کے لئے وہ گزشتہ روزملتان پہنچ گئے ہیں وہ موٹروے کوکھولنے کے حوالے سے موٹروے پولیس کے کرداراوردیگرتیاریوں کاجائزہ لیں گے۔اس موقع (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

پراین ایچ اے کے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرزبھی ان کے ہمراہ ہوں گے وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اگرممکن ہواتوآج (13ستمبر 2019) بروز جمعہ کو ہلکی ٹریفک کے لئے موٹروے کوکھول جاسکتاہے نہیں تواس کوکھولنے میں مزیدچندروزلگ سکتے ہیں بتایاجاتاہے کہ یہ موٹروے سی پیک کا اہم حصہ ہے، 6رویہ اس موٹروے کی لمبائی 392کلو میٹر ہے جس سے ملک کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ کے درمیان معاشی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہو گی اور ملتان اور سکھر کے درمیان جی ٹی روڈ کے مقابلہ میں سفری اوقات میں خاطر خوہ کمی آئیگی،اس موٹروے کی تکمیل سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ بھی خاطر خواہ مستفید ہو گا،سابقہ دور حکومت میں سی پیک کے تحت بننے والی ملتان سکھر موٹر وے پر 294 بلین کی خطیر لاگت آئی ہے جبکہ موٹر وے پر 54 پل جن میں سے ایک بڑا پل دریائے ستلج پر بنایا گیا ہے،12 سروس ایریاز،10 ریسٹ ایریاز،11 انٹرچینج،اور 426 انڈر پاسز بنائے گئے ہیں،ملتان تا سکھر ایم فائیو موٹر وے پر جولائی 2019 سے کام مکمل ہونے کا کہا جاتا رہا ہے تاہم تب سے اب تک موٹروے کو ٹریفک کے لئے کھولنے کی مختلف تاریخیں دی جاتی رہیں،اب آج سے ملتان سکھر موٹر وے کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھولنے کا کہا گیا،جبکہ این ایچ اے ذرائع کے مطابق مکمل طور پر موٹر وے کا باقاعدہ افتتاح اکتوبر میں کئے جانے کا امکان ہے۔جس کے لئے چین کی اعلیٰ قیادت کی آمد بھی متوقع ہے۔

ملتان‘ سکھر موٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...