آم چوری کا الزام‘ نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل‘ 2 گرفتار

آم چوری کا الزام‘ نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل‘ 2 گرفتار

ملتان (وقا ئع نگار) ملتان میں انسانیت سوز واقعہ۔ تھانہ صدر کے علاقے میں مقامی زمینداروں نے نوجوان کو آم چوری کرنے کے الزام پر باغ میں درخت سے لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر نوجوان پر تشدد کے واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ پولیس تھانہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

صدر نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ صدر کے علاقے موضع نانڈلہ میں رانا رؤف نامی نوجوان نے باغ سے آم چوری کیا۔تو باغ کے مالک اور مقامی ذمے دار مظہر نانڈلہ وغیرہ نے مذکورہ نوجوان کو درخت سے لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔شور شرابہ پر اہل علاقہ کے افراد اگئے۔جہنوں نے نوجوان رانا رؤف کو منت سماجت کے بعد چھوڑ دیا۔جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ویڈیو وائرل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...