نااہل حکمرانوں اور انتظامیہ کیوجہ سے  ڈیرہ مسائلستان بن چکا‘ دوست محمد کھوسہ

نااہل حکمرانوں اور انتظامیہ کیوجہ سے  ڈیرہ مسائلستان بن چکا‘ دوست محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر کی سیوریج کی بندش اور تباہی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں اور نا اہل ایڈ منسٹریشن ہے جنہوں نے گزشتہ چھے سالو ں سے شہر(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)


 کی سیوریج اور نالوں کی صفائی نہیں کرائی شہر کے سیوریج سسٹم اور صفائی کیلئے جو ہم نے قیمتی مشینری،ڈمپر، لوڈر، سکر مشینیں اور ویسٹ بن اور صفائی کیلئے جدید ترین مشینری فراہم کی تھی اور اس کیلئے بھرتیاں بھی کی گئی تھیں وہ سب کہاں ہیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا کہ ہم نے 2008میں شہر کیلئے جامع سیوریج سسٹم کی تنصیب کرائی جس کی وجہ سے صدی کے سب سے بڑے سیلاب 2010اور 2012کے سیلابی پانی کو بھی فوری نکاسی اس سسٹم کی کامیابی تھی لیکن گزشتہ 6سالو ں سے نااہل انتظامیہ اورسیاستدانوں نے اپنی کرپشن کی وجہ سے سیوریج اور نالوں کی صفائی نہیں کرائی اسی کی وجہ سے مسائل پید ا ہورہے ہیں اور یہ سسٹم شہر بھر میں پندرہ سے بیس فی صدمختلف جگہوں سے ڈیمج حصہ کو مرمت کرانے کی ضرورت ہے لیکن موجودہ نااہل سیاستدان، ایڈمنسٹریشن اپنے مقاصد کے تحت نئی سیوریج سکیم تیا ر کررہے ہیں جو کہ انتظامیہ کے مطابق پونے تین ارب روپے کی ہے اس سے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا جائے گا تاہم یہ اسکیم اس وقت تک شروع نہیں کرنے دیں گے جب تک سیوریج کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرمنظور نہ ہوں گے سردار دوست محمد خان کھوسہ نے بتایا کہ اس اسکیم کی وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے ضیاء الدین کی سربراہی میں پہلے بھی انکوائری کر چکے ہیں سردار دوست محمد خان کھوسہ نے باربار اسرار کیا کہ ڈیمج لائنوں کی مرمت کراکرسیوریج اور برساتی نالوں کی صفائی سے شہر کے معاملات کو درست کیا جائے ناکہ سارے شہر کو اکھاڑ کر سال سے زائد عرصہ کیلئے کھنڈرات میں تبدیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے فنڈز کے بغیر سیوریج کا منصوبہ ناقابل فہم ہے جس کیلئے شہریوں کے ساتھ مل کرمہم چلائیں گے۔
دوست محمد کھوسہ