ملک کی پہلی ٹیرف پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی گئی

ملک کی پہلی ٹیرف پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)ملک کی پہلی ٹیرف پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی گئی، برآمدات بڑھانے کیلئے خام مال کی در آمدی ٹیرف میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

مطابق ملک کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، قومی ٹیرف پالیسی کے مسودے کے مطابق برآمدات بڑھانے کیلئے خام مال کی در آمد پر ٹیرف میں کمی تجویز کی گئی ہے جبکہ ٹیرف پالیسی کے تحت ایکسپورٹ  مینو فیکچرنگ سیکٹر میں مسابقت میں بہتری کی تجویز بھی کی گئی ہے، پالیسی کے تحت ٹیرف پالیسی بورڈ تشکیل دینے، وزارت تجارت میں ٹیرف پالیسی سینٹر قائم کرنے، ٹیرف پالیسی کو ریونیو کے بجائے تجارتی پالیسی کے طور پر استعمال کرنے، غیر ملکی اشیاء پر رعایت کم کرکے ٹیرف اسٹرکچر کو آسان بنانے اور ٹیرف پالیسی کے تحت ملک میں روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی تجاویز بھی قومی ٹیرف پالیسی کے مسودے میں شامل ہیں۔

پہلی ٹیرف پالیسی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...