کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، سابق ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن آفیسر کیخلاف انکوائری کا حکم، کمیٹی تشکیل 

    کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، سابق ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن آفیسر ...

ملتان ( نیوز رپورٹر)سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب نے سابق ڈائریکٹر ایکسائز ملتان تنویر عباس گوندل اور ٹیکسیشن آفیسر لاہور مسعود بشیر وڑائچ کے خلاف مالی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کی متعدد شکایات پر انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور اس ضمن میں باقاعدہ سینئیر افسران ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس پنجاب مسعود الحق اور ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس راولپنڈی سہیل ارشد پر مبنی کمیٹی تشکیل (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

دے دی ہے جو ان افسران کی مالی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال بارے ملکمل تحقیقات کرے گی اور 15 دن کے اندر نکوائری کمیٹی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب کو رپورٹ کرے گی واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایکسائز ملتان تنویر عباس گوندل نے ملتان میں اپنی تعیناتی کے دوران چند منظور نظر ملازمین کے ساتھ مل کر پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی وصولی میں محکمانہ قواعد کے برعکس یونین کونسل کی حدود سے باہر کے ڈیروں تک ٹیکس نوٹسز بھجواکر خوف و ہراس پھیلا کر رکھ دیا تھا یہاں تک کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دیہی علاقہ میں واقع گودام کو بھی ٹیکس نوٹس بھجوا کر 8 ہزار روپے محکمانہ قواعد کے برعکس وصول کئیے گئے ان خلاف ضابطہ پراپرٹی و پروفیشنل ٹیکس نوٹسز کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا کر ان منظور نظر ملازمین نے شہریوں سے خوب مال بٹورا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...