بیٹی کا بچاتے ماں نے ٹرین تلے آکر جان دیدی، مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق 

بیٹی کا بچاتے ماں نے ٹرین تلے آکر جان دیدی، مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق 

ملتان‘ میاں چنوں‘ محسن وال‘ ڈیرہ غازیخان‘ کبیروالا‘ گڑھ مہاراجہ (نمائندہ خصوصی‘ نمائندگان پاکستان) بیٹی کو بچاتے ماں ٹرین تلے آکر چل بسی‘ دیگر حادثات میں  5 افراد جاں بحق ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق سے نمائندہ پاکستان کے مطابق  ٹرین کے دو حادثات میں دو افرادجاں بحق تفصیلات کے مطابق پہلے حادثہ میں ملتان سے لاہور جانے والی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میاں چنوں کے قریب مہر آباد کے پاس قربیی علاقہ کوٹھی نند سنگھ کی رہائشی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 ماں حاجراں بی بی زوجہ عبدالرزاق اپنی تین سالہ بچی فاطمہ کو بچاتے ہوئے خود ٹرین کے نیچے آکر  دم توڑ گئی جبکہ اس کی تین سالہ بچی فاطمہ کو کوئی چوٹ نہ لگی اور وہ اس حادثہ میں بال بال بچی گئی۔دوسرے واقع میں لاہور سے ملتان جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کے نیچے آکر نامعلوم  نوجوان جان بحق ہوگیا متوفی کی شاخت نہ ہوسکی۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق  کوٹ چھٹہ نور والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور رکشہ میں تصادم، ایک خاتون موقعہ پر جانبحق، جبکہ چار افراد شدید زخمی، ریسکیو اھلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا۔ کوٹ چھٹہ پولیس نے رپٹ درج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقہ نوروالا پی ایس او پیٹرول پمپ کے نزردیک جام پور سے آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ کے ڈرائیوار نے غفلت اور لاپرواھی کا مظاھرہ کرتے ھوئے سامنے سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 60 سالہ خاتون اشرف مائی زوجہ غلام شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے موقعہ پر ہی جانبحق ھوگئی جبکہ ایک خاتون مطلوب مائی سمیت تین افراد مصور عباس، میوہ خان، اور احمد بخش زخمی ھو گئے جنہیں ریسکیو اھلکاروں نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹیچنگ ھسپتال ڈیرہ کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا کوٹ چھٹہ پولیس نے بس اور رکشہ کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ھے جبکہ بس ڈرائیور موقعہ سے فرار ھوگیا۔کبیروالا‘ نواں شہر سیداں‘ بٹہ کوٹ‘ اڈا کوٹ بہادر سے نامہ نگار‘ نمائندگان پاکستان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سینکڑوں ٹن ایل پی جی سے بھرا ٹینکر رکشہ سے ٹکر، ٹینکر اُلٹ گیا، سترہ سالہ رکشہ سوار لڑکی جاں بحق، رکشہ سوار دو خواتین زخمی، خواتین نشتر ہسپتال ملتان منتقل، رکشہ ڈرائیور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتاقل منتقل، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی، ضلعی،مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، تفصیل کےء مطابق گزشتہ صبح نواحی موضع ماہنی سیال بائی کے نزدیک ایل پی جی گیس کے بھرا”بوزر“ ٹینکر نمبری PLJ/519کی شہر کی جانب آتے رکشہ نمبری KWL/1875سے ٹکر ہو گئی،رکشہ سے ٹکراتے ہی ایل پی جی سے بھرا ٹنکر قلابازیاں سڑک سے ملحقہ کھیتوں میں جا گرا، تاہم گیس لیک نہ ہو نےء کی وجہ سے کوئی سانحہ سے رو نما ہو نے سے محفوظ رہا، حادثہ میں رکشہ میں سوار سترہ سالہ لڑکی سمیعہ بی بی دختر شاکر حسین قدیانہ سیال سکنہ بنگلانوالہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ اسکی والدہ سمیر ابی بی دوسری سوارساتھی خاتون سعید مائی زخمی ہو گئیں جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جب کہ رکشہ ڈرائیور محمد اشفاق کو معمو لی چوٹیں ائیں جسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ خان، ڈی ایس پی چوہدری غلام مصطفےٰ گجر سمیت دیگر اعلیٰ ضلعی، تحصیلی حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے جب کہ کسی بھی ممکنہ سانحہ کے پیش نظر سڑکیں دو نوں اطراف سے ہمہ قسم ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں، چار گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد ملتان سے آمدہ بھاری مشنری کی مدد سے الٹے ٹینکر کو سیدھا کر کے منزل مقصود کی جانب روانہ کر کے ٹریفک بحال کی جاسکی۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگارکے مطابق دریائے چناب میں دو زائرین نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ریسکیو1122نے ڈیڈ باڈی نکال کر لواحقین کے حوالہ کیں تفصیلات کے مطابق دربار حضرت سلطان باہو کے عرس کے موقع پر قریبی دریا ئے چناب میں گرمی کے ستائے زائرین نہانے لگے جس میں دو نوجوان فیاض علی،عظیم سلطان گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب گئے اور جاں بحق ہوگئے جن کو ریسکیو1122کے اہلکاروں نے باہر نکال کر لواحقین کے حوالہ کیا دونوں نوجوانوں کا تعلق فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...