وہاڑی: رشوت ناقص کارکردگی کے الزامات پر 7ایس ایچ او ز سمیت 12تھانیدار معطل 

  وہاڑی: رشوت ناقص کارکردگی کے الزامات پر 7ایس ایچ او ز سمیت 12تھانیدار معطل 

وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے تھانوں میں رشوت لینے والے والے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 3سب انسپکٹراور 2 اے ایس آئی کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز کی ہدایت پرڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ناقص کارکردگی اور مبینہ رشوت لینے کی شکایات پر ایس ایچ او(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

 تھانہ ساہوکا عبدالحی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا نادر خان بلوچ۔ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی چوہدری عبدالستار گجر۔ ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی اخترشاہ۔ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی ٹھینگی ظہور حسین۔ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ حق نواز جبکہ لڈن کے ایس او عارف شاہ پہلے ہی تشدد کیس میں  معطل ہیں  ان تمام 7تمام تھانوں میں اضافی چارج دی گیا اور تاحال ایس ایچ اوز کی تعیناتی نہیں کی گئی ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کے علاوہ 3 سب انسپکٹر اور 2 اے ایس آیز کو بھی معطل کیا ہے ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق شکایت اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور الزامات ثابت ہونے پر انہیں سخت محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تھانیدار معطل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...