چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ آج سرکاری دورے پر دبئی روانہ ہوں گے 

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ آج سرکاری دورے پر دبئی روانہ ہوں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان آج 13ستمبر کو4روزہ سرکاری دورے پر دبئی روانہ ہوں گے،ان کی عدم موجودگی میں سینئر ترین جج (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)


جسٹس مامون رشید شیخ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے،قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کی حلف برداری تقریب ججز لاؤنج میں ہوگی، جس میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز شرکت کریں گے،جسٹس محمد قاسم خان قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ سے حلف لیں گے،چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان 13سے 16ستمبر تک دبئی کا دورہ کریں گے،دبئی میں منعقدہ تقریب میں جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اورجسٹس جواد حسن، کمشنر اوورسیز پاکستانی سمیت دیگر افسربھی تقریب میں شرکت کے لئے دبئی جائیں گے۔
دورہ،روانہ