بہاولپور نامعلوم لڑکی کی لاش کا معمہ حل، سکول ٹیچر کو شادی انکار پر ہمسائے نے اغوا کر کے مار ڈالا 

      بہاولپور نامعلوم لڑکی کی لاش کا معمہ حل، سکول ٹیچر کو شادی انکار پر ...

بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)موضع ماندھل علاقہ تھانہ نوشہرہ جدید سے ملنے والی نامعلوم لڑکی کی نعش کامعمہ حل ہوگیالڑکی جس کانام فروا ہے وہ بہاولپورکے محلہ باغ ماہی کی رہائشی سکول ٹیچر فروا ہے فروا کواس کے ہمسایے حافظ قرآن معاویہ نے اغواکیا اوراسے وہاں لے جاکراپنے ساتھ شادی کیلئے مجبورکیافرواکے انکار پرمعاویہ نے اسے چھریوں کے وارکرکے قتل کردیااوراس کی نعش نہرمیں پھینک دی علاقہ کے لوگوں نے نعش دیکھ کراسے نہرسے نکالااوراس(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

 کی ویڈیو بناکرسوشل میڈیاپراپ لوڈ کردی اورنعش کودفن کردیاسوشل میڈیاپرویڈیوکے وائرل ہونے پرفرواکے رشتہ داروں نے اسے پہچان لیاتفتیش کے بعدمعاویہ کوگرفتار کرلیاجس نے اپنے جرم کااعتراف کرلیامقتولہ فرواکے والدین اوراہل محلہ نے فروا کی لاش چوک فوارہ پررکھ کراحتجاج کیاان کاکہناتھاکہ معاویہ نے اکیلے یہ کام نہیں کیااس کیساتھ یقینا دیگرملزم بھی ہونگے انہوں نے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔

سکول ٹیچر قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...