پی ٹی آئی کا حال (ق) لیگ سے بھی برا ہو گا،خالد سلہریا 

پی ٹی آئی کا حال (ق) لیگ سے بھی برا ہو گا،خالد سلہریا 

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)مسلم لیگ(ن) جنوبی افریقہ کے رہنما خالد سلہریا نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اورعوام کی خوشحالی کو خطرات کی نذر کر دیا گیا ہے،ملکی سالمیت اور عوامی خوشحالی کے تمام راستے کوٹ لکھپت جیل کی طرف جاتے ہیں،عمران خان نے آج تک یونین کونسل نہیں چلائی لیکن سازش کے ذریعے 20کروڑ عوام کا وزیر اعظم بن گیا،ہر بڑے منصوبے پر (ن) لیگ کی مہر لگی ہوئی ہے،ترقی کا نسخہ اور ٹیم صرف (ن) لیگ کے پاس ہے،ملک نے آگے بڑھنا اور بہترین معیشت بننے کا قائد کا خواب پورا کرنا ہے تو اس کا راستہ نئے انتخابات ہیں، 2020 نئے انتخابات کا سال ہے،پی ٹی آئی کا حال (ق) لیگ سے بھی برا ہو گا،اگر نواز شریف نے ڈیل کرنا ہوتی تو وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل کاٹنے لندن سے واپس پاکستان نہ آتے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد سلہریا نے کہاعوام کی حکمرانی کی بات کرنے والا کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے،قائد اعظم نے عوام کی حکمرانی والا نظام حکومت چلانے کے لئے ملک حاصل کیا تھا،آج پاکستان اقتصادی اور معاشی محاذ پر ہچکولے کھا رہا ہے،بھارت،بنگلہ دیش اور سری لنکا ہم سے پیچھے تھے لیکن آج وہ ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔ ایک سال میں 10 لاکھ افراد کو بیروزگار کر دیا گیا ہے،ایک سال میں 4 لاکھ مزید افراد کو خط غربت سے مزید نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...