بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کی میڈیا سے گفتگو

بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز ...
بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کی میڈیا سے گفتگو

  


ریاض (وقار نسیم وامق ) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے اسے چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر لوگوں کو آزاد کرے، دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں سعودی اور پاکستانی صحافیوں کو پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کشمیر ایشو پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایشو پر سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا گیا ہے جبکہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی بھی کشمیر ایشو پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر چکی ہے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خطے میں جنگ کے خلاف ہیں کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں اگر جنگ ہوئی تو جنگ کے اثرات دونوں جانب ایک جیسے ہونگے مگر بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے اور کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کرکے خطے کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے یرغمال بنائے ہوئے ہے جس سے بھارت سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے اس لئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہئیے کہ وہ بھارت پر دباو ڈال کر کرفیو ختم کروائیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...