پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کے دفتر میں آ گ لگ گئی

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کے دفتر میں آ گ لگ گئی
پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کے دفتر میں آ گ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر قابو پانے کیلئے دو فائر ٹینڈر روانہ ہو چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے سیکریٹریٹ کی بیرک 91 میں آگ لگی ہے جو کہ شہلا رضا کا دفتر ہے ، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے بعد اند ر موجود دستاویزات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں تاہم تاحال فائر بریگیڈ کا عملہ نہیں پہنچ سکا ہے ۔ عملے کا کہناہے کہ شہلا رضا کے دفتر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے جبکہ یہاں پر دیگر وزراءکے بھی دفاتر ہیں ۔